کوروناوائرس سے بچنے کیلیے توبہ و  استغفار بھی کرتے رہیں ،کلثوم رانجھا

312

لاہور (نمائندہ جسارت)صدر وومن ونگ کلثوم رانجھا نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی تنظیمی میٹنگ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آفات اور وبامختلف صورتوں میں مختلف قوموں پر آئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں بیماری سے گھبرانے کے بجائے ہمیں چاہیے کہ اللہ سے اپنا تعلق جوڑ لیں تاکہ وہ ہمیں اس مشکل گھڑی اور مصیبت سے نکلنے کا راستہ دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار بھی کرتے رہیں۔