جون تک ٹینس کے تمام عالمی مقابلے روک دیے گئے

144

لندن (جسارت نیوز)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی)اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کورونا وائرس کے سبب سات جون تک تمام مقابلے روک دیے ہیں جب کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مہلک وبا کے پھیلا کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹورنامنٹ کو 8جون سے کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔کورونا وائرس کے سبب فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24مئی سے7جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا لیکن منتظمین کی جانب سے اعلامیے کے مطابق فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپئن شپ کے ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 20ستمبر سے 4اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔کورونا وائرس کا خوف، جاپان میں اولمپک کھیلوں کے تربیتی کیمپ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کئی ممالک نے ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے لیے اپنی قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ منسوخ یا ملتوی کر دیے ہیں۔کولمبیا کی ٹیبل ٹینس اور جمناسٹک کی ٹیمیوں نے جاپان کے شہر کیتا کیشو میں اپنی ٹریننگ منسوخ کر دی ہے۔برطانیہ کی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر ٹوکیو کے قریب شہر اراسو میں پریکٹس منسوخ کر دی ہے۔