رونالڈو بدستور قرنطینہ میں موجود

143

لاہور(جسارت نیوز) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔یووینٹس کلب کے ساتھی فٹبالر ڈینلی روگینی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد رونالڈو پرتگال واپس آکر اپنے گھر پر ہیں۔ میچ میں فتح پر رونالڈو نے سب سے ہاتھ ملاکر خوشی کا اظہارکیا تھا۔