دورہ آسٹریلیا سے واپسی، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی خود کو قرنطینہ کریں گے

144

آکلینڈ(جسارت نیوز)آسٹریلیا سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر سڈنی سے واپس آنے والے 15کیوی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کے ارکان خود ہی احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں گے۔بورڈ کے مطابق فیصلہ وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔