کورونا وائرس کے بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں ،چودھری شجاعت

99

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور بلاوجہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو خبردار کرو جو اپنے دنیاوی مفاد کی خاطر حرام کما رہے ہیں، حفاظتی سامان کی ذخیرہ اندوزی کر کے انہیں مہنگے داموں بیچنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخیر حضرات اور جو لوگ حفاظتی سامان مہنگا خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں، انہیں چاہیےکہ وہ قومی فریضہ سمجھ اس کر میں سے کچھ حصہ غریبوں کے لیے بھی رکھیں اور خاص کر اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 30 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’اور خدا تم کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے‘‘، اس آیت میں جہاں اللہ تعالیٰ بندوں کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے وہاں اپنے بندوں پر مہربان ہونے کا یقین بھی دلاتا ہے، لہٰذا میری قوم سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا چاہیے۔