آشیانہ، رمضان ملز اور پیراگون کیسز کی سماعت27 مارچ تک ملتوی

100

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے آشیانہ کیس، رمضان شوگر ملز کیس اور پیراگون اسکینڈل کی سماعت 27 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آشیانہ کیس کے ملزم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔ فواد حسن فواد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں حکم دیا گیا ہے کہ فواد حسنفواد آئندہ پیشی پر اگر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں نیب نے کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان شوگر ملز میںاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پیش نہ کیا جبکہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نمائندہ نے عدالت میں پیش ہوکر ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پیش کی۔ اس طرح پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کے ملزمان خواجہ برادران کو بھی انہی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔