لاہور ہائیکورٹ: چیف جسٹس قاسم خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

88

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلف بردار کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس کے اہل خانہ عزیز و اقارب لاہور ہائیکورٹ کے ججوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس
لاہور ہائیکورٹ نے تقریب کے شرکا سے گاہے بگاہے ملاقات کی انہوں نے شرکا سے مصافہ کرنے سے گریز کیا۔حلف بردار ی کی تقریب کے موقع پر کورونا وائرس سے بچا ئوکے خصوصی اقدامات کیے گئے اور تمام افراد کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔