فیوچر مارکیٹ میں شارٹ سیلنگ کو اپ ٹک رول سے منسلک کر دیاگیا

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ای سی پی نے فیوچر مارکیٹ میں شارٹ سیلنگ کو اپ ٹک رول سے منسلک کر دیا۔ ایس ای سی پی نے بتایاکہ فیصلہ اسٹاک مارکیٹ میں لیکوڈیٹی کو بحال رکھنے میں معاون ہو گا،ایس ای سی پی کے سرکلر کے مطابق فیوچر مارکیٹ کے 36 حصص کو اپ لنک رول سے مشروط کیا گیا ہے،میوچل فنڈ کے لیے قرض کی مدت کو 90 دن سے بڑھا کے 360 دن کر دیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق مارکیٹ کے بروکرز کی کم از کم سرمائے کے عوض ڈیپازٹ کی شرائط کو بھی کم کر دیا گیا ،ایس ای سی پی مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔