حکومت اضافی بلوں پر کے الیکٹرک سے باز پرس کرے، اسماعیل ستار

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صنعتکاروں نے کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتی شعبے سے پیک آورز کے نام پر غیر معمولی بجلی کے بلوں کے ذریعہ رقوم کی وصولی کوصنعتوںکی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو لگام دی جائے ۔صدر ، لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) اسماعیل ستار نے کہا کہ غیرمتحرک قوتوں کے ذریعہ صنعتوں کے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں اور گہری جال میں پھنسایا جارہا ہے،کے الیکٹرک کا اقدام غیرقانونی ہے،حکومت اضافی مانگ بلوں پر کے الیکٹرک سے باز پرس کرے اور وزیر اعظم عمران خان ازخود اس مسئلے پر توجہ دیں ورنہ شہر میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگی۔اسماعیل ستار نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک نے پیک آورز کے نام پر اضافی بلوں لا سلسلہ بند نہ کیا تویہ کراچی کی صنعتوں کے لیے موت کی گھنٹی ثابت ہوگا۔