کوئلہ بردار بارج کو نکالنے کا کام پھر شروع کردیا گیا

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی سمندری پٹی پر مبارک ولیج کے ساحل پر گزشتہ 8 روز سے چٹانوں میں پھنسی ہوئی کوئلہ بردار بارج کو نکالنے کا کام پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لیے سمندری چٹانوں کو توڑا جارہا ہے، جبکہ آپریشن میں دو ایکسکیواٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ مبارک ولیج کے ساحل پر کوئلے سے لدی ہوئی بارج آٹھ روز قبل سمندری لہروں کے باعث ساحل پر پھنس گئی تھی۔ ابتدا میں اسے نکالنے کے لیے صرف چار ٹگ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا، تاہم اب آپریشن میں دو ایکسکیواٹرز بھی منگوائے گئے ہیں۔حکام کے مطابق بارج مکمل طور پر چٹانوں کے بیچ میں پھنس چکی ہے، تاہم چٹانوں کو توڑنے تک بارج کا نکالنا ممکن نہیں تھا۔اس ریسکیو آپریشن میں مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم پاور کمپنی سے ہے۔کوئلہ بردار جہاز پھنسنے کی وجہ سے مبارک ولیج کے ساحل پر ایک مرتبہ پھر آلودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔