پی ایس ڈی پی کے مختص بجٹ کے مقابلہ میں 66.3فیصد ترقیاتی فنڈز جاری

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے مختص بجٹ کے مقابلہ میں 66.3فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے اختتام تک پی ایس ڈی پی کے تحت464.71ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو مختص بجٹ کے 66.3 فیصد کے مساوی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی امداد کی مد میں 92.74ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔