ماحول دوست نئی گاڑی یارس پاکستان میں متعارف کرادی گئیں

281

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی کی نئی گاڑی ’’یارس‘‘ (Yaris) پاکستانی صارفین کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی قیمت 2.349 ملین روپے سے شروع ہوتی ہے۔ 19 مارچ سے آرڈر بکنگ کے ساتھ مہیا کی جانے والی ’’یارس‘‘ کا مقصد پاکستان میں صارفین کو قیمت کے عوض زیادہ بہترین کار دینا ہے۔ آئی ایم سی نے ہمیشہ ملک میں لوکلائزیشن کے فروغ اور صارفین کی ضروریات کو پیش نظر رکھا ہے اسی لیے اس بالکل نئے ماڈل کے لیے 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ یہ ڈیزائن، معیار اور سیفٹی خصوصیات والی گاڑی اپنی کلاس سے بڑھ کر ہے اور جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اس زمرے میں برتری کی مثال ہے۔سی ای او آئی ایم سی، علی اصغر جمالی نے کہا کہ اپریل میں ڈیلیوری دینے کے لیے ہم گاڑی کی بکنگ کے اعلان پر خوش ہیں۔ کامیابیوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ’’ نئی ویلیو پائینیر‘‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اپنے صارفین کے لیے بہترین معیار، ڈیزائن اور سہولت و راحت بڑھانے پر توجہ دی ہے۔ یارس ہماری کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہوگی جو صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق انتخاب کا فراہم کرے گی۔ یارس 1300cc اور 1500cc انجن گاڑی ہے جو 6 ویریئنٹس میں فراہم کی جائے گی۔ جس میں ایم ٹی، جی ایل آئی 1.3، 1300cc سیڈان کی قیمت 2,349,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اسی طرح 1500cc انجن1.5 ATIV X CVT, کے لیے 2,809,000 روپے، ایکس فیکٹری پرائس ہے۔ گاڑی صرف پٹرول کے لیے ہے اس کی دیگر خوبیوں میں اسمارٹ انٹری اور پش اسٹارٹ، 4.2 انچ TFT اسکرین کے ساتھ MID، آٹو AC، اسٹیئرنگ سوئچز، 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 7 اسپیڈ سی وی ٹی اور ، 6.8 انچ کا اہلیت والا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ ڈوئل ایس آر ایس ایربیگ، اے بی ایس، ای بی ڈی، ٹی آر سی، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول بھی شامل ہیں۔ نیو ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لئے نیو سیٹ بیلٹ ریمائنڈر و دیگر خصوصیات بھی ہیں۔مزید یہ کہ یارس مقامی ماحولیاتی ضوابط پر پورا اترتی ہے، یہ ایندھن کا موثر استعمال کرکے آلودگی کو کم کرتی ہے۔ اس کا سفر جدید ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ماحول دوست موٹرنگ کا تجربہ ہوگا۔