پی ٹی سی ایل کی جانب سے سکھر میں کرونا وائرس کے متاثرین خاندانوں کے لیے امداد

182

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) سکھر میں کرونا وائرس سے متاثر خاندانوں کی امداد میں سر فہر ست ہے۔ پہلے مرحلے میں راشن ، ادویات اور احتیاطی تدابیر والی اشیاء پر مشتمل امدادی پیکیج مہیا ء کیا جا رہا ہے۔صورتحا ل اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی پاکستان کے دیگر شہروں میں اپنی کاوشیں،تعاون اور مدد کی فراہمی جاری رکھے گی۔ ان اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے راشد خان، صدر اور سی ای او ، پی ٹی سی ایل نے کہا ’’ وقت کا تقاضاہے کہ دیگرکمپنیوں اور افراد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ انسانی جان کے لیے انتہائی مہلک وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے جو اس وقت کی اشد ضرورت ہے۔قومی ادارہ ہونے کے ناطے ہم اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق تعاون اورمدد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ادارہ اپنے ملازمین ، صارفین اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فعال اقدامات اٹھانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔