کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلائو  باعث تشویش ہے،مریم نواز

43

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے، کورونا وائرس کاتیزی سے پھیلائو باعث تشویش ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے ۔