جسٹس محمد قاسم خاں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

88

لاہور(نمائندہ جسارت) جسٹس محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی ،گورنر پنجاب چودھری محمد
سرور نے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں چیف جسٹس کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، لاہور ہائیکورٹ کے ججوں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تقریب کے شرکاء سے گاہے بگاہے ملاقات کی۔ انہوں نے شرکاء سے مصافہ کرنے سے گریز کیا۔حلف بردار ی کی تقریب کے موقع پر کورونا وائرس سے بچا ئوکے خصوصی اقدامات کیے گئے اور تمام افراد کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔