سید عبدالرشید نے اپنی تنخواہ وزیراعلیٰ سندھ کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیدی

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ سندھ کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرادی، ایم پی اے سید عبدالرشید نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ
کے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل قدر ہیں، سید عبدالرشید نے وزیراعلیٰ سندھ کو بحران سے نکلنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پوری قوم کو آزمائش سے بچائے عوام احتیاط اور اللہ سے رجوع اور توبہ استغفار کااہتمام کریں۔