راشد نسیم کا ڈاڈا آدم گندرو اور  عبداللہ آدم گندرو سے اظہار تعزیت

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے سندھ ملاح فورم کے رہنما ڈاڈا آدم گندرو کی والدہ اور جماعت اسلامی ٹھٹھہ کے امیر عبداللہ آدم گندرو کی دادی کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی
دعا کی۔ صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو، ضلعی امیر الطاف احمد ملاح، عبدالمجید سموں و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔