الخدمت نے کورونا کیخلاف جنگ کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

171

لاہور(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر الخدمت کی جانب سے اقدامات کے لیے ڈاکٹر پروفیسر حفیظ الرحمن کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کے دیگر ارکان میں شاہداقبال، اعجاز اللہ خان، خبیب بلال اور سفیان احمد خان شامل ہیں۔قبل ازیں گزشتہ
روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الخدمت کی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو فون کرکے الخدمت کی خدمات کو سراہا اور الخدمت اور حکومتی اداروں کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور انہوںنے کہا کہ الخدمت اس کام کو بہتر طریقے پر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔