مساجد بند کرنے سے نہیں آباد کرنے سے وباختم ہوگی، حسین محنتی

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کورونا وائرس کی وبا سمیت تمام بیماریوں کے خاتمے و بچاؤ کے لیے جمعرات کو سندھ بھر میں یوم توبہ و استغفار منایا گیا۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ذمے داران نے مختلف مساجد و دفاتر میں منعقدہ اجتماعات میں اپنے گناہوں
سے توبہ، ملکی سلامتی اور ملک و ملت سمیت پوری انسانیت کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ صوبائی دفتر کی جامع مسجد قبا میں بھی اس سلسلے میں بعد نماز مغرب خصوصی اجتماع اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے خصوصی دعا و خطاب میں کہا کہ آج پوری انسانیت کورونا وائرس کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ کاروبار زندگی مفلوج اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس سمیت تمام وبائی امراض سے نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ مساجد و مدارس کو بند نہیں بلکہ ان کو بھرپور آباد کر کے اللہ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگی جائے۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد مفتی ثنا اللہ رحمانی نے بھی خطاب کیا۔