مساجد بند کرنے کی افواہیں پھیلانے والے انتشار چاہتے ہیں ، طاہر اشرفی

145

لاہور(نمائندہ جسارت)چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ مساجد بند کرنے کی افواہیں پھیلانے والے انتشار چاہتے ہیں، عوام الناس جمعۃ المبارک کی نماز کے لیے گھر میںسنتیں ادا کریںاورمسجد با وضو آئیں،علما ء خطبات مختصر اور
تقاریر کورونا وائرس کے بارے میں کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جامعہ منظورالسلام میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ساتھ پر یس کانفرنس میں کیا۔ اس مو قع پر پیر اسد اللہ فاروق ، سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ،پیر محفوظ مشہدی ، مولانا زبیر عابد ، علامہ یونس حسن ، مولانا محمد شفیع قاسمی ،قاضی مطیع اللہ سعیدی ، علامہ طاہر الحسن ، علامہ غلام اکبر ساقی ، قاری جاوید اختر قادری ، مولانا محمد حنیف بھٹی ، مفتی محمد عمر فاروق،مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا زاہد کاظمی، مولانا اسید الرحمان سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عبدالقیوم فاروقی، مولاناعبدالحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم قادری ، قاری مبشر رحیمی بھی مو جو د تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہاکہ جامعہ مساجد میں اجتماعات ہال کے بجائے صحن میں کیے جائیں ۔ پاکستان میں مساجد بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے، رجوع الیٰ اللہ اور احتیاطی تدابیر سے کورونا وبا سے نجات پائیں گے ۔ملک میں تمام مدارس بند ہیں اور دوبارہ تعلیمی سلسلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔ مخیر حضرت عوام الناس کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔