پارلیمنٹ دور سے نظر آنی چاہیے،ڈی چوک پر گیٹ ہٹانے کا حکم

91

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں عوامی پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی چوک پر لگا گیٹ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ دور سے نظر آنی چاہیے، تجاوزات سب جگہ ختم کروائیں، ایسا نہ ہو کہ2 سے 3 لوگوں کے
خلاف کارروائی ہو، سی ڈی اے کی جتنی بھی مارکیٹیں ہیں پارکنگ نہ ہونے سے چوک ہوگئی ہیں،ایسے 8 نہیں سیکڑوں پلاٹ ہوں گے، اسلام آباد کا نقشہ ہی بدل دیا گیا،گرین بیلٹ پر گھر بن گئے یا کمرشل پلازے، شہر کے بیچ چلے جائیں تو دم گھٹتا ہے،اسلام آباد نیا شہر تھا اس کے ساتھ کیا کیا،چیئر مین سی ڈی ٰ اے اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں آپ کے پاس آئیڈیاز ہیں، ری پلاننگ ہوئی تو عدالت عظمیٰ کی جگہ شاپنگ مال نہ بن جائے،پارلیمنٹ بھی یہاں نہیں رہے گا،سی ڈی اے اپنے ہاتھ مضبوط کرے، اسلام آباد کو دارالحکومت رہنے دیں ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔چیئر مین سی ڈی اے نے بتایا کہ ہم نے 8 پلاٹس کی نشاندھی کی ہے جن کی حیثیت کو تبدیل کیا گیا ہے۔عدالت نے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔