اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق ہی وبائوں سے نجات دے گا ، کلثوم رانجھا

114

لاہور(نمائندہ جسارت)صدر ویمن ونگ کلثوم رانجھا نے الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی تنظیمی میٹنگ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آفات اور وبامختلف صورتوں میں مختلف قوموں پر آئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں بیماری سے گھبرانے کے بجائے
ہمیں چاہیے کہ اللہ سے اپنا تعلق جوڑ لیں تاکہ وہ ہمیں اس مشکل گھڑی اور مصیبت سے نکلنے کا راستہ دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار بھی کرتے رہیں۔