الخدمت فائونڈیشن کی پیشکش

915

ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جماعت اسلامی کے خدمت کے شعبے الخدمت فاؤنڈیشن سے مدد طلب کی ہے جس کے جواب میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق اور الخدمت کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے انہیں اپنے بھرپور تعاون و مدد کا یقین دلایا ہے ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الخدمت کے رضاکاروں کو تیار رہنے کا بھی حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔ یہ الخدمت کا اعزاز ہے کہ ملک پر کوئی بھی آفت آئے ، زلزلہ ہو ، سیلاب ہو یا بارش سے تباہی ، الخدمت کے رضاکار ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور دن و رات متاثرین کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ۔ ملک میں جب کوئی آفت نہ بھی ہو ، تب بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے ملک کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں ۔ تھر کے ریگزاروں سے لے کر کراچی جیسے گنجان شہر میں ان کے پروجیکٹ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔