متحدہ عرب امارات نے تمام لیبر پرمٹ معطل کردیے

105

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے ڈرائیوروں اور گھریلو ملازمین سمیت ہر قسم کے لیبر پرمٹس کا اجرا اگلے نوٹس تک معطل کردیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس حکم نامے کا اطلاق جمعرات سے ہوگیا ہے۔ تاہم انٹرا کارپوریٹ ٹرانسفر اور ایکسپو 2020ء اجازت ناموں کو اس فیصلے سے سے استثنا حاصل رہے گا۔ اماراتی وزارت نے کہا ہے کہ یہ اقدام نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطے واشتراک سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے احتیاطی اقدامات کا حصہ ہے۔