بھارت میں کورونا کے مشتبہ مریض نے وارڈ سے کود کر خودکشی کر لی

97

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریض نے رپورٹ آنے سے پہلے ہی قرنطینہ مرکز سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ دارالحکومت میں کورونا کے مشتبہ مریض کو رپورٹ کے انتظار میں عارضی طور پر آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا، تاہم اس نے خوف زدہ ہوکر ساتویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والا مریض ایک برس سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم تھا۔ اسے نئی دہلی پہنچنے کے فوراً بعد صفدر جنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خون کے نمونے کوروناٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہو چکی ہے، جب کہ 174 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔