اقوام متحدہ کے ادارہ فلسطینی پناہ گزیں کے نئے سربراہ کا اعلان

62

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینیوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے اونروا کے نئے سربراہ کا اعلان کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے فلسطینیوں کی امدادی تنظیم کی سربراہی کے لیے سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فیلیپے لازارینی کے نام کا اعلان کیا۔ فلسطینیوں کی بہبود کا عالمی ادارہ امریکی امداد روکے جانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ لازارینی انسانی حقوق کی حفاظت اور امداد کے حوالے سے 30سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور اعلان کے وقت وہ لبنان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔