کوروناریلیف فنڈکے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کااعلامیہ

93

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے صوبائی وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 5فیصد، گریڈ17سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہ سے 10فیصد ، گریڈ21کی25فیصد اور گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں سے100فیصد کٹوتی ہوگی۔