پیرصبغت اللہ المعروف سورہیہ بادشاہ کے یوم شہادت کی تقریب منسوخ

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں اور خاص طور پر سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث انگریز سامراج کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہادت پانے والے پیر سید صبغت اللہ شاہ پیر پگار المعروف سورھیہ بادشاہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں آج ہونے والی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔تقریبات کی منسوخی کااعلان فنکنشل لیگ سندھ کے سینیئر نائب صدر پیر سید اسماعیل شاہ راشدی نے کیا۔