ایف بی آرکے آفس میں کھڑی پرانی گاڑیوں میں آگ لگ گئی

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ایف بی آر آفس کے احاطے میں کھڑی ہوئی پرانی کاروں کو اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر 2 فائر ٹینڈرز اورایک واٹر ٹینکر کو روانہ کیا جن کے ذریعے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑیاں ایف بی آر کی کیس پراپرٹی کی ہیں۔