جنرل اسٹورزمالکان سے پولیس کی زیادتی کانوٹس لیا جائے، مجلس وحدت مسلمین

78

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں کوونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کریانہ اسٹورز کو بند کرانا اشتعال انگیزی کا باعث بن رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔