ڈیلی ویجز ملازمین کاکوئی پرسان حال نہیں‘انتخاب عالم

428

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کی تقریر میں مزدور طبقے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرنا افسوس ناک ہے، موجودہ بحران سے ڈیلی ویجز ملازمین بے روز گارہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے سبب بندکیے جانے والے شاپنگ مال، شادی ہال ودیگر مقامات پر بے روزگار ہونے والے مزدور اور غریب طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت اس بحران کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مزدور اور غریب طبقے کے روزگار کا فوری متبادل انتظام کرے، یہ بات ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری اور جوائنٹ سیکرٹری طارق خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، انتخاب عالم سوری نے مزید کہاکہ موجودہ بحران میں سب سے زیادہ متاثر غریب اور متوسط طبقہ ہورہاہے، جس کی پرواہ اور دیکھ بھال حکمرانوں کا اولین فرض ہے، اسی طرح صاحب حیثیت افراد اپنی ذمے داریوں کو سمجھتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کے مسا ئل پر بھر پور نظر رکھیں اور ان کے حل کے لیے کوشش جاری رکھیں، متاثرہ کمپنی کے مالکان بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزدوروں اور ملازمین کو بے روز گار نہ کریںبلکہ اپنی حیثیت کے مطابق ان کے روزگار اور دیگر ضروریات کا خصوصی خیال رکھیں۔