لانڈھی: ہوٹل کھلا رکھنے پر 3 افراد گرفتار، مقدمات درج

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی پولیس نے سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 3ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر2 کے ایریا میں ایک ہوٹل بنام گل شیر آغا ہوٹل میں لوگوں کا ہجوم تھا اور پابندی کے باوجود ہوٹل پر عوام خورو نوش میں مصروف تھے،جس پر پولیس نے ہوٹل مالک مطیع اللہ کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا۔اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران کوئٹہ آغاہوٹل کو کھلا رکھنے اور عوام کو خورو نوش میں مصروف رکھنے پر ایک ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا۔لانڈھی نمبر 2میں ہی کوئٹہ عرفات ہوٹل بھی کھلا رکھنے پر ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 188کے تحت مقدمات درج کرلیے۔