ماسک یا دستانے کورونا وائرس میں مبتلا کرسکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماسک یا دستانوں کا استعمال کورونا وائرس سے بچائو کے بجائے اس میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے، چہرہ چھونے سے اجتناب جب کہ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاصلہ رکھا جائے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ جو افراد وائرس سے بچائو کے لیے ماسک کا استعمال کرتے ہیں وہ بس ان کے ذہن کی اختراع ہے حالانکہ ماسک کے آلودہ ہونے کی زیادہ گنجائش ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اگر لوگ اپنا چہرہ چھونے سے اجتناب نہیں کرتے تو وائرس سے بچنے کے لیے دستانے پہننے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔