حکومت قیدیوں کو 2 سال کی چھوٹ دے،ندیم جیلانی

75

کراچی (پ ر) سرونٹس آف پاکستان سوسائٹی کے سید ندیم جلانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے قیدیوں کے لیے جو رعایت دی گئی ہے وہ ناکافی ہے، اس کے نتیجے میں چند قیدی مستفیض ہوں گے، حکومت کو قیدیوں کو کم از کم 2 سالوں کی چھوٹ دینی چاہیے تاکہ قیدی کورونا وائرس کی وبا سے بچ سکیں اور جیل سے باہر نکل کر سکھ کا سانس لے سکیں۔سرونٹس آف پاکستان سوسائٹی کے ڈپٹی قونصل افیئرز نے مزید کہا کہ حکومت درمندانہ درخواست پر غور کرے۔