منگھوپیر میں منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا،عبدالمجید خاصخیلی

81

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی گڈاپ ٹاؤن عبدالمجید خاصخیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں نے منگھوپیر کی نوجوان نسل کو برباد کردیا ہے، علاقے میں کھلے عام منشیات کی فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے قبرستان اور مزارات کی زمینوں پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے جعلی گوٹھ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا گزشتہ 20 برسوں سے منگھوپیر میں غریب لوگوں کی جمع پونجی کو لوٹ رہی ہے، صورتحال کا انتظامیہ نوٹس لے۔