سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے کورونا وائرس سے آگہی کے لیے کیمپ لگایا گیا

254

کراچی(پ ر)ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ عامر خورشید کی ہدایت پر انتظامیہ نے حبیب بینک چورنگی پر کورونا وائرس سے آگہی کے لیے کیمپ لگایا، یہ کیمپ سائٹ لمیٹڈ کے چیف انجینئر عبدالمالک بھٹی نے مرکزی دفتر پر قائم کیا۔ کیمپ میں سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے لوگوں کو آگہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت سینیٹائزر بھی فراہم کیے گئے۔مہم اور کیمپ کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا۔