سی ایل ایف نے رسک اسسمنٹ ڈیسک قائم کردیے

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چائلڈ لائف فاؤنڈیشن (سی ایل ایف) نے سندھ اور بلوچستان کے تمام چائلڈ لائف ایمرجنسی رومز میں کوویڈ 19 رسک اسسمنٹ ڈیسک قائم کر دیے ہیں تاکہ مریضوں میں ابتدائی مرحلے میں علامات کو پہچاننے اور انہیں محکمہ صحت کے بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں بھیجا جاسکے۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رسک اسسمنٹ ڈیسک سے کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی کیوں کہ ایسے مریضوں کا علاج دوسرے مریضوں سے الگ کیا جائے گا۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ عملہ صورت حال کو پیشہ ورانہ طور پر سنبھال رہا ہے اور عملے کے ذاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معیاری آپریٹنگ پروٹوکول پر عمل کیا جاتا ہے، کوویڈ 19 ایک سنگین خطرہ ہے۔