عازمینِ حج کا تربیتی پروگرام  عارضی طور پر معطل

306

اسلام آباد (صباح نیوز)حج 2020 ء کے لیے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں ۔تاہم عازمینِ حج کے تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کیا گیاہے: وفاقی وزیر مذہبی امور
نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے۔عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو ٓاگاہ کر دیا گیا ہے۔پیر نور الحق قادری کے مطابق عازمینِ حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے۔حج 2020ء کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔