سوشل میڈیا پر زیر گردش سپرے سے متعلق  خبر حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی آر

504

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سپرے سے متعلق خبر کو جعلی (فیک نیوز) قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش
یہ خبر حقائق کے منافی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد پاکستان آرمی کے مخصوص ہیلی کاپٹرز پورے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فضائی سپرے کریں گے۔ عوام الناس کو خاص ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد اپنے گھروں کے اندر رہیں اور سوکھنے کے لیے رکھے گئے باہر کپڑے، کھانے پینے کے برتن اور دیگر ضروری سامان وغیرہ جو باہر رکھا گیا ہو تو برائے کرم کچھ دنوں کے لیے رات کے وقت اندر رکھ دیں۔