حب سے کراچی کی حدود میں داخل ہونے والی مسافرکوچز اور بسوں کو واپس کردیا گیا

96

حب(آن لائن )سندھ حکومت کی جانب سے کراچی انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی پر عمل درآمد حب سے شروع کردیا، حب ندی پل سے کراچی کی حدود میں داخل ہونے والی
مسافرکوچز اور بسوں کو واپس کیا جارہا ہے ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسافروں کا کراچی کی جانب پیدل جانے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کے طورپر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی پر کراچی پولیس نے عمل درآمد شروع کردیا ہے ،سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر حب ندی پل پر رینجرز چوکی کے قریب حب لسبیلہ اور اندرون بلوچستان سے آنے والی مسافر کوچز اور بسوں کو واپس کیا جارہا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسافربسوں سے اتر کراپنی منزل کی طرف پیدل روانہ ہوئے، اس حوالے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کررہی ہے۔