کورونا وائرس: وسیم اکرم اوراہلیہ نے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیا

987

کورونا وائرس کے پیش نظر سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لوگوں سے ملنا چھوڑدیا ۔

وسیم اکرم اورشنیرا اکرم نے اپنے ایک وڈیو مشترکہ پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہم دونو دو دن سے کسی سے نہیں مل رہےاور نہ کہیں آنا جان کررہے ہیں ،لوگوں سے دور رہنے سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنداصولوں پرعمل کرکےآپ اپنی فیملی کومحفوظ رکھ سکتے ہیں،صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرداپنے ہاتھ کم از کم 20سیکنڈ اچھی طرح دھوئے ، چھنکتے وقت ٹیشو پیپر کا استعمال کریں ، استعمال کرنے بعد ڈسٹ بن میں ڈال دیں، ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔