جلد کورونا وائرس سے چھٹکارا پالیں گے،ترک صدر

353

انقرہ: ترکی صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون سے طے شدہ تدابیر پر عمل کرکے تین ہفتوں میں اس وباسے چھٹکارا پالے گی۔

کورونا کے خلاف جدوجہد کوآرڈینیشن اجلاس کے بعدطیب اردوان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کو ٹلنے تک اپنے اپنے گھروں میں قیام کریں، کورونا وائرس کی وبا کے خطرات کو ختم کرنے لیے طے شدہ تدابیر کو حکمت عملی کے ساتھ پورا کریں گے۔

کووڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے ہم دو ماہ پر محیط مزاحمت کے عرصے کو بہترین شکل میں گزار سکتے ہیں، ترک حکومت نے کرونا ٹیسٹ کٹ کے لیے تمام ریسرچ کرنے والی وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی کو یکجا کیا ہے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ چند ہفتوں کے اندر کورونا کے خلاف سخت تدابیر کے ساتھ ایک اچھا نتیجہ سامنے آنے کی توقع ہے۔اس وبا پر کنٹرول کرنے کےلیے حفظان صحت کی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں مزید اقدامات پر کام جاری ہے۔

کرونا وائرس کے خلاف ہم نے ہر طرح کی تدابیر اپنائی ہیں اور مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ جات پر بھی اس حوالے سے بعض ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر تعاون کرنا ہوگا۔