عازمین حج کے تربیتی پروگرام معطل

436

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤکی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے جس کو مد نظر رکھتےہوئے عازمین حج کے تربیتی پروگرام کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج 2020 کیلئے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں اور عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حج 2020 کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال بدلتے حالات کو مانیٹر کررہے ہیں۔