پی آئی اے اپنی پروازیں امارات میں لینڈ کروانے کیلیے کوشاں

799

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات حکومت نے غیر ملکیوں کا داخلہ اچانک بند کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی جو پروازیں متحدہ عرب امارات لینڈ کر رہیں ان کے لئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا جارہا ہے، پی آئی اے نے غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔

پی آئی اے کی پروازیں خالی جائیں گی اور وہاں سے اپنے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچایا جائے گا۔  لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 , ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 اور شارجہ کی پرواز پی کے 293 بغیر مسافروں کے دبئی روانہ ہو گئی۔

اسی طرح اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211، ابوظہبی کی پرواز پی کے 217 اور العین کی پرواز پی کے 255بھی بغیر مسافروں کے روانہ ہوں گیں جب کہ  کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 بھی مسافروں کے بغیر روانہ ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہے کہ  متحدہ عرب امارت کے لئے سفر کرنے والوں کو پی آئی اے کال سینٹر سے آگاہ کیا جارہا ہے۔