پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، پی سی بی

605

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے تمام 128 ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو میں  میں شریک128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف ،میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے۔جس میں  تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی ساکھ کیلئے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آتے۔ خوشی محسوس کررہا ہے کہ تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اوروہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہلِ خانہ کاحصہ بن گئے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔ انہوں  نے کہا کہ وہ تمام مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی بہبود کا بھی خیال رکھیں۔ ہم حفظانِ صحت کے اصولوں پرعمل کرکے اس وبا سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  نے کہا کہ ہمیں مصافحہ کرنےیا گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ انھوں نے پی سی بی کے ملازمین کو ہدات دی کہ اجتماعات سے دور رہیں اور کھانسنے یا چھینکنے والے افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں۔مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وبا سے نجات کیلئے دوسروں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی بھی فراہم کریں۔

وسیم خان امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی دعاگو ہے کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور خواہش ہے کہ ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد دیکھ سکیں۔

دوسری جانب تمام 25 غیر ملکی کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف میں شامل اراکین اور میچ آفیشلز اپنے اپنے ممالک لوٹ چکے ہیں۔