محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ حیدرآباد،کوروناوائرس کو سیکورٹی اداروں نے خوف کی علامت بنادیا

135

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کو سیکورٹی اداروں نے عوام میں خوف پھیلانے کا ذریعہ بنالیا ۔ حیدرآباد پولیس اب مین پوری گٹکا چھوڑ کر کورونا وائرس کے مریض تلاش کرنے میں لگ گئی۔ پولیس اوررینجرز کو جب اطلاع ملی کہ سیٹزن کالونی میں واقع رائل پلازہ میں قطر سے ایک فیملی آئی ہے تو سیکورٹی اداروں نے پورے پلازہ کو گھیرے میں لے کر خالی کرالیا۔ مذکورہ فیملی کو اسپتال منتقل ہونے کا کہا جس پر مذکورہ شخص نے کورنٹائین سرٹیفکیٹ دکھایا تو پولیس واپس چلی گئی۔