بااثر افراد کی جانب سے 47 ایکٹر زرعی زمین پر قبضہ واگزار کرایا جائے، گلاب خان

120

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ عرض نائیچ، خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو کے رہائشی گلاب خان نائیچ، نذیر نائچ نے محکمہ ریونیو کے ساتھ ملی بھگت کرکے بااثر افراد کی جانب سے ان کی 47 ایکٹر زرعی زمین کے جعلی کاغذات تیار کرکے زمین پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ زمین کا عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور ملزمان ہمیں مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیوں کی شکایت متعلقہ تھانہ میں کی لیکن متعلقہ پولیس کسی قسم کا تعاون کرنے سے گریز کررہی ہے۔