میہڑ،ہائی وے پر مختلف حادثات،میاں بیوی سمیت 3 افراد جا ں بحق

156

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ کی این شاہ انڈس ہائی وے پر مختلف حادثات ،میاں بیوی سمیت 3افراد جاںبحق، تین بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی، لاڑکانہ اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق این شاہ انڈس ہائی وے پر لولجا پل کے قریب کار کھائی میں جا گری جس کے باعث مدیجی کے ہندو کمیونٹی کے رہائشی 5 افراد ڈاکٹر رمیش لال ان کی اہلیہ سونیا ایک سالہ بیٹی نینی، 3 سالہا بیٹا نانک اور 9 سالہا بیٹا تاروں شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹر رمیش لال ،اہلیہ سونیا لاڑکانہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ میہڑ کی این شاہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار وین کا موٹر سائیکل کو ٹکر گائوں فتح علی کھوسو کا رہائشی 55 سالا محمد نواز کھوسو جاںبحق ہوگیا، وین ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگیا جبکہ میہڑ کے قریب میہڑ وارہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکرسے گائوں آباد کلہوڑا کے رہائشی دیدار خاصخیلی اور ان کی اہلیہ خورشید شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔