ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی اور جرمانہ ہو گا، ندیم الرحمن میمن

152

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر کے تحت صرف خوراک ، ادویات کی دکانیں اور ہوٹلوں سے کھانا لے جانے کی اجازت ہو گی اور کل سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی اور لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ بغیر کسی کام کے گھر تک محدود رہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں کرو نا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا پر کنٹرول کرنے کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر محکمے کو اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھانا ہونگی اور ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے مگر ہمیں مزید اپنے انتظامات کو بہتر کرنے کی کافی گنجائش ہے، اجلاس میں شریک انہوںنے ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ہوٹلیں مکمل طور پر بند رکھیں صرف پارسل کی صورت میں چائے اور کھانا فراہم کریں عام لوگوں کو ہوٹلوں پر بیٹھانے اور کھانا دینے کی صورت میں آپ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دی گی ہدایت کہ مطابق آپ سب کو اس پر ہر حال میں عمل کرنا اور آپ کی اور ہم سب کی اس میں بھلائی ہے ، انہوںنے کہا تمام روز مرہ کی ایشا او ر سبزی وغیرہ کی دکانیں ، مرغی اور مچھی مارکیٹ 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے اور تمام ہول سیلر اور دکاندار ذخیرہ اندوزی اور زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانہ موقع پر کیا جائے گا۔ انہوںنے مز ید کہا کہ دکاندار کورونا وائرس سے بچائو سے متعلق کا پیغام بینر اور پینافلیکس کی صورت میں اپنی دکانوں کے باہر لگائیں ، اجلاس میں شریک تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے فوری طور پر اگلے 15 دن کے لیے بسیں، کوچیز، کوسٹر ز ، جیپ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گا اور عمل نا کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی گاڑیوں پر بھاری جرمانہ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوںنے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں ، اسکولوں ،کالیجوں اور اسپتالوں میں قائم کیے جانے والے کرونٹین وارڈ اور آئی سولیشن وارڈ فوری طور پر دورہ کریں اور رپوٹ دیں۔ انہوںنے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے متعلق عوام میں پینا فلیکس ، بینر اور پمفلٹ کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ لوگ احتیاتی تدابیر اختیار کرکے اپنی اور لوگوں کی زندگی محفوظ بنائیں، ایران اور دوسرے اضلاع سے آنے والے زائرین کی نگرانی کی جائے اور کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی علامت نظر آئے تو ضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 920024,920060/19 پر رابطہ کریں ۔