کوروناوائرس سے بچائو کیلیے فوری اسپرے مہم شروع کی جائے ،غلام سرور

149

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے ممکنہ پیش نظر لاڑکانہ ایوان صنعت و تجارت کا اجلاس صدر غلام سرور شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں تاجروں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ شہر میں فوری طور پر اسپرے کرواکر صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے اسپتالوں میں علیحدہ وارڈ قائم کرے انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں عبداللہ سومرو، ہاشم گاد، نظام بگھیو، محمود پٹھان، علی محمد جتوئی اور سرور جونیجو و دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔